وزیراعظم آزاد کشمیر کیہدایت پر آزاد کشمیر کا 70 واں یوم تاسیس تزک واحتشام کیساتھ منایا جائیگا، راجہ اظہر اقبال

صحافیوں کی تمام تر مشکلات و مسائل کو حل کرنے کے لیے آزادجموں و کشمیر پریس فائونڈیشن کو فعال بنانے کے تمام تر اقدامات اٹھا رہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ آزاد کشمیر

منگل 17 اکتوبر 2017 18:01

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) ڈائریکٹرجنرل تعلقات عامہ آزاد کشمیر راجہ اظہر اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان ، وزیر اطلاعات ،سیاحت و آئی ٹی راجہ مشتاق احمد منہاس اور سیکرٹری اطلاعات منصور قادر ڈار کی ہدایات کے مطابق آزاد جموں وکشمیر کا 70واں یوم تاسیس تزک و احتشام سے منایا منایا جائے گا اور اس حوالہ سے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔

ماہ اکتوبر ہمارے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے اسی مہینے میں ایک طرف تو آزاد خطہ عملی طور پر معرض وجود میں آیا تو دوسری طرف سانحہ زلزلہ 2005نے ایک بار پوری ریاست کو پلٹ کر کے رکھ دیا ۔ چند ساعتوں میں آزاد خطہ کھنڈرات کا ڈھیر بن گیا ، 1لاکھ سے زائد مردوزن اور بچے سانحہ کی نذر ہوئے اور شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے مگر غیور ریاستی عوام نے بالخصوص عالمی دنیا مملکت خداد پاکستان ، پاکستان آرمی کی لازوال جرات و محنت سے اپنے پائوں پر کھڑے ہوئے اور آج حکومت وقت اسی تسلسل کو لے کر ریاست کی تعمیر و ترقی کیلئے کمر بستہ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی تمام تر مشکلات و مسائل کو حل کرنے کے لیے آزادجموں و کشمیر پریس فائونڈیشن کو فعال بنانے کے تمام تر اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں یوم تاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 24اکتوبر کو محکمہ اطلاعات خصوصی ایڈیشن سپلیمنٹ کے علاوہ مختلف تقاریب بھی منعقد کرے گا اس سلسلے میں تمام محکمہ جات متحرک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور قلم کار عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کے لیے تحریک آزادی کشمیرکے تناظر میں قلم کا استعمال کریں ۔ نسل نو کو تحریک آزاد ی کشمیر بارے آگاہ کر کے تحریک کا حصہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :