سیکرٹری صحت آزاد کشمیر کا پبلک ہیلتھ یونت سراڑ اور برار کوٹ کادورہ

عملہ اور ڈاکٹر بروقت حاضری یقینی بنائیں ،غیر حاضرعملہ کیخلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے، خالد حسین اسد

منگل 17 اکتوبر 2017 18:01

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) آزاد کشمیر کے سیکرٹری صحت عامہ میجر جنرل خالد حسین اسد کا پبلک ہیلتھ یونت سراڑ اور برار کوٹ کادورہ ۔ پبلک ہیلتھ یونٹ برار کوٹ میں ڈاکٹر انور نے سیکرٹری صحت عامہ کو عوام علاقہ کو دی جانے والی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری صحت عامہ نے کہا کہ عملہ اور ڈاکٹر بروقت حاضری یقینی بنائیں اور غیر حاضرعملہ کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ سیکرٹری صحت عامہ میجر جنرل خالد حسین اسد نے ڈائریکٹر صحت عامہ کو ہدایت کی کہ آزاد کشمیر میں مراکز صحت میں عملہ کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں اورمتنبہ کیا کہ وہ خود تمام مراکز صحت کا دورہ کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :