آزاد کشمیر حکومت تحریک آزادی کشمیر عالمی سطح پراجاگرکرنے ،سلامتی کونسل میں اٹھانے، قانون وآئین کی بالادستی کے قیام ،تعمیروترقی کے ایجنڈے کی تکمیل کررہی ہے، راجہ نثار حمدخان
آزادکشمیر میں غیرجانبدار پبلک سروس کمیشن قائم کردیاگیا، اب سرکاری بھرتیوں میں کسی کااستحصال نہیں ہورہالوگ میرٹ پرآگے آرہے ہیں، قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر
منگل 17 اکتوبر 2017 18:01
(جاری ہے)
9 ارب روپے کی لاگت سے آزادکشمیرکی تمام بڑی سڑکات کو پختہ اور کشادہ کررہے ہیں۔
لنک روڈزدوسرے مرحلہ میں بنائیں گے۔ آزادکشمیرکے ملازمین کوباوقار بنایاجارہاہے ان کے کاموں میں بلاوجہ کوئی حکومتی مداخلت نہیں ہورہی اور نہ ہی کسی کاتبادلہ برادری یاکسی وابستگی کوسامنے رکھتے ہوئے کیے جارہے ہیں۔ لائق اور اہل لوگوں کوآگے لے کرآرہے ہیں جن کی وجہ سے گورننس میں بہتری آرہی ہے۔ بلدیاتی الیکشن کے لیے الیکشن کمشنر، ووٹرلسٹوں کی تکمیل کے بعد بلدیاتی الیکشن کروائیں گے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈائریکٹرجنرل ایم ڈی اے چوہدری اعجاز رضا، صدر ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن رزاق کشمیری ایڈووکیٹ، ڈپٹی کمشنر انصریعقوب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل راجہ محمدفاروق اکرم خان، پرنٹ والیکٹرانک میڈیاکے نمائندگان بھی موجود تھے۔ قائمقام وزیراعظم نے کہاکہ سیز فائرلائن پرشہداء کے لواحقین کے معاوضہ جات 3 لاکھ روپے سے بڑھاکر7 لاکھ روپے کیاجارہاہے۔ لائن آف کنٹرول پرآباد شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کے لیے پختہ بینکرز بنانے کی سکیم کشمیرکونسل میں ہے۔ انھوں نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر نے ابتدائی طورپراپنے بجٹ سے لائن آف کنٹرول پرآبادبوائے اور گرلز سکولوں میں ساڑھے چار کروڑ روپے کی سکیم کے تحت مورچے بنارہے ہیں۔ نیلم جہلم پراجیکٹ کوبھرنے اوردریائے جہلم سے پانی کارخ موڑنے کے بعدماحولیات پرپڑنے والے اثرات کے بارے میں انھوں نے کہاکہ واپڈ ااور حکومت پاکستان سے اس سلسلہ بات ہورہی ہے۔ سابقہ حکومت نے معاہدہ میں یہ چیزیں نہیں رکھی تھیں جس کے باعث یہ اہم ایشو پیداہورہاہے۔ انھوں نے کہاکہ اس ایشو کوہرصورت حل کیاجائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں قائمقام وزیراعظم نے کہاکہ سابقہ دورمیں ہونے والی کرپشن کے سلسلہ میں تمام ثبوت اور مواد اکٹھاکرکے باقاعدہ ریفرنس بھیجیں گے۔ کرپشن کرنے والے ہرصورت کیفرکردار تک پہنچیں گے۔ انھوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے مسئلہ کشمیرکوسلامتی کونسل میں اٹھایا اور آزاد کشمیرکوسی پیک کاحصہ بنایاجبکہ آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں دوگناہ اضافہ کیاجس پرہم ان کے شکرگزارہیں۔ متاثرین منگلاڈیم کے جملہ مسائل ومعاملات حل کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.