محکمہ برقیات آزادکشمیرکاریونیودینے والا سب سے بڑامحکمہ ہے ،ملازمین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،راجہ نثار احمدخان
آزادکشمیرمیں محکمہ برقیات کے لاسز کا بہت بڑا مسئلہ ہے،ملازمین احساس ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے لائن لاسز کوکم سے کم کریں ،12 ارب روپے کا ٹارگٹ پوراکریں، قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر
منگل 17 اکتوبر 2017 18:01
(جاری ہے)
لوگو ں کے لیے بہتری لائی جائے تاکہ لوگوں کی بددعاؤں سے بچاجاسکے۔صارفین بجلی کوناجائز اور غیرضروری بجلی کے استعمال سے روکاجائے۔
بجلی کی بچت کاشعورعوام میں بیدارکیاجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے محکمہ برقیات ضلع میرپورکے افسران وجملہ ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسیکرٹری برقیات عابدحسین اعوان نے قائمقام وزیراعظم کوبرقیات کے متعلق بریفنگ دی جبکہ آزادکشمیرقانون ساز اسمبلی کے ممبرچوہدری رخساراحمدخان اور ایس ای برقیات افضل ضیائی نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر برقیات کے چیف انجینئرراجہ اعجاز احمدخان، ڈائریکٹرکمرشل احمدحسن، ایکسین حضرات، ایس ڈی او، لائن سپرنٹنڈنٹ ، لائن مین، میٹر ریڈر، اسسٹنٹ لائن مین بھی موجود تھے۔ قائمقام وزیراعظم راجہ نثاراحمدخان نے برقیات کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ برقیات کے ملازمین اس محکمہ کا اصل اثاثہ اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ محکمہ کی گرتی ہوئی ساکھ کوبحال کرنے کے لیے ملازمین اہم کردار اداکرسکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ہرچھوٹابڑاملازم یہ عہد کرے کہ اس نے محکمہ برقیات سے خرابیوں کوختم کرناہے۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت محکمہ برقیات کے لاسز 47 فیصد ہیں جس سے محکمہ کوبڑاخسارہ ہورہاہے۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت ہم واپڈاکو2.59 روپے فی یونٹ اداکررہے تھے۔ اب فی یونٹ 5.79 روپے ہوگئی ہے جب دوگنی رقم اداکرناپڑے گی تو پھرٹارگٹ کیسے حاصل کیے جائیں گے۔ یہ محکمہ کے ملازمین کے لیے الارمنگ ہے۔ انھوں نے کہاکہ لوگ ذاتی دولت، جائیداد اور مفادات کوبچانے کے لیے قریبی رشتہ داروں کوبھی چھوڑدیتے ہیں جبکہ قومی اور ملکی مفادات میں بالکل احساس ذمہ داری پوری نہیں کرتے۔ انھوں نے کہاکہ بجلی کابے دریغ استعمال اور ضیاع کوہرصورت روکناہوگا۔ انھوں نے کہاکہ محکمہ کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لیے کسی ایک گرڈ اسٹیشن کوپرائیویٹ سیکٹرکے حوالے کرکے سرکاری سیکٹرسے مقابلہ کروائیں گے اگرپرائیویٹ سیکٹر محکمہ برقیات کے سرکاری ملازمین سے بہترپایاگیاتو پھرمحکمہ کوکسی صورت قائم نہیں رکھاجائے گا اس لیے محکمہ کے ملازمین اپنی پرفارمنس بڑھائیں اور فرائض کی ادائیگی قانون وقاعدے کے مطابق بنائیں۔ انھوں نے کہاکہ محکمہ برقیات کے ملازمین کو بجلی چوروں کاپتہ ہے وہ ان کوگرفت میں لائیں اور میٹرریڈنگ گھرگھرجاکرکریں۔اوسط بلنگ کاخاتمہ کیا جائے۔ سیکرٹری سمیت دیگر افسران اور ملازمین فیلڈ میں جاکرلوگوں کی مشکلات کاجائزہ لیں اور جہاں کہیں کوئی دقت اور مشکلات ہوں وہ ہمارے علم میں لائیں۔ قائمقام وزیراعظم نے کہاکہ غفلت لاپرواہی اورکوتاہی کامظاہرہ کرنے والے محکمہ برقیات کے ملازمین کے تبادلے نہیں بلکہ انھیں نوکریوں سے فارغ کردیاجائے گاتبادلہ جات سروس کاحصہ ہیں یہ کوئی سزانہیں ہے۔محکمہ کا کوئی ملازم ذاتی پسند وناپسند کی بنیاد پرصارف کے ساتھ زیادتی نہیں کرے گا اگراس طرح کی شکایت ملی تووہ محاسبہ کے لیے تیارہوجائے۔ قائمقام وزیراعظم نے کہاکہ سماہنی، برنالہ، ڈڈیال، گھسیٹ پورسمیت جہاں جہاں بجلی کے وولٹیج کامسئلہ ہے وہاں نئے فیڈراور ایکسپریس لائنیں بچھائیں گے۔ بجلی کے نظام کودرست کرنے کے لیے ہنگامی انتظامات کررہے ہیں۔ لوگوں کوبجلی کی سہولیات دیں گے۔ عوام الناس اس سلسلہ میں بلات کی بروقت ادائیگی کریں اور سابقہ بقایاجات کی ادائیگی بھی یقینی بنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
کیا بے چینی تھی کہ رات کے 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.