تارکین وطن سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر تحریک آزادی کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کام کریں ، راجہ فاروق حیدر خان

متحد و منظم ہو کر ہم مسئلہ کشمیر کو بہتر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کر سکتے ہیں ، وزیراعظم آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر میںبھارت کی ریاستی دہشت گردی اور قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو یورپ سمیت دنیا بھر میں بے نقاب کیا جائے ، لوٹن میں تارکین وطن کے اجتماع سے خطاب

منگل 17 اکتوبر 2017 18:01

لوٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں مقیم تارکین وطن سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیئے کام کریں متحد و منظم ہو کر ہم مسئلہ کشمیر کو بہتر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کر سکتے ہیں مقبوضہ کشمیر میںبھارت کی ریاستی دہشت گردی اور قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو یورپ سمیت دنیا بھر میں بے نقاب کیا جائے اور دنیا کو بتایا جائے کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم وبربریت اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں شروع کر رکھی ہیں تارکین وطن ہمارے سفیر ہیں تارکین وطن کے مسائل کے حل کے لیئے جاندار پالیسی تشکیل دی گئی ہے پاکستانی سفارتخانوں میں اوورسیز ڈیسک متحرک کیئے جائیں گے اور تارکین وطن کو ریاست کے اندر سرمایہ کاری کے لیئے ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات مہیا کریں گے اور اوورسیز انویسٹمنٹ بورڈ کے ذریعے تارکین وطن کو سرمایہ کاری کے لیے قانونی تحفظ مہیا کریں گے آزادکشمیر میں قائم مسلم لیگ ن کی حکومت نے تین ترجیحات کا تعین کر رکھا ہے حکومت ان تین ترجیحات کو مد نظر رکھ کر کام کر رہی ہے یہ تین ترجیحات تحریک آزادی کشمیر ،گڈ گورننس اور تعمیر و ترقی ہیں وزیراعظم آزادکشمیر لوٹن میں تارکین وطن کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے اجتماع سے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ،ممبر اسمبلی جاوید اقبال ،لارڈ قربان حسین ،زبیر اقبال کیانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر حکومت آزادکشمیر کی اولین ترجیح ہے تحریک آزادی کشمیر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیئے منظم حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں تارکین وطن جاندار او رکلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں تارکین وطن متحد و منظم ہو کر تحریک آزادی کو اجاگر کرنے اور بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیئے آگے بڑھیں یورپ میںبھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیئے تارکین وطن اپنا بھرپور کردار ادا کریں انسانی حقوق کی پامالیوں پر دنیا کا کوئی ملک بھارت کا ساتھ نہیں دے سکتا اور نہ دے گا بھارتی دہشت گردی اور مظالم کو دنیا کے سامنے لا کر ہندوستان کو دنیا میں تنہا کیا جا سکتا ہے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ تارکین وطن ملک و قوم کا سرمایہ ہیں حکومت آزادکشمیر تارکین وطن کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے اس مقصد کے لیئے جامع حکمت عملی اختیار کی گئی ہے آزادکشمیر میں آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے گڈ گورننس کو فروغ دے کر ادارے مستحکم بنائے جا رہے ہیں عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے لیئے لا کمیشن فعال کیا جا رہا ہے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیئے 10فیملی کورٹس کا قیام عمل میں لا کر فیملی کورٹس کو 6ماہ کے اندر مقدمات کے فیصلوں کا پابند بنایا گیا ہے لاء کمیشن کے فعال ہونے سے برسوں تک چلنے والے مقدمات کا سلسلہ ختم ہو گا اور عوام کو بروقت انصاف مہیا ہو سکے گا حکومت آزادکشمیر نے ریاست کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیئے فری ایمرجنسی میڈیکل سروسز کا آغاز کیا ہے جس سے ایمرجنسی میں عوام کو مفت طبی سہولیات اور ادویات میئسر ہیں اس پروگرام میں مرحلہ وار بنیادوں پر توسیع کی جائے گی میرٹ کی بحالی کے لیئے پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نو کی گئی ہے اور معلمین کی بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے کی جا رہی ہیں اب پولیس کانسٹیبلان اور پٹواریوں کی بھرتی کے لئے بھی این ٹی ایس کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ حکومت آزادکشمیر خطہ کے اندر اصلاحات کے لیئے کوشاں ہے اور نظام میں بہتری کے لیئے مرحلہ وار بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اداروں میں اصلاحات کے لیئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم ہے جس کی تجاویز کی روشنی میں اداروں کی سطح پر اصلاحات لائی جا رہی ہیں ۔