چنیوٹ، مدرسہ کا طالبعلم مبینہ طور پر کرنٹ لگنے سے جان بحق

منگل 17 اکتوبر 2017 18:01

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) مدرسہ کا طالبعلم مبینہ طور پر کرنٹ لگنے سے جان بحق، تفصیلات کے مطابق ریلوئے اسٹیشن کے قریب واقع مہدی الخیر مدرسہ میں زیر تعلیم 22سالہ طالبعلم قیصر ولد محمد علی سکنہ احمد نگر لالیاں مدرسہ کی چھت پر کپڑے سکھانے کیلئے گیا دیوار سے گزرتی 11KVکی ننگی تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث موقع پر دم توڑ گیا جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔