ہنگوپولیس ان ایکشن۔ منشیات اور نان کسٹم پیڈ گاڑیاںسمگل کرنے کی کوشش ناکام

مسافرکوچ سے 4کلوگرام چرس اور 3نان کسٹم پیڈ گاڑیاںبرآمد،سمگلرگرفتار

منگل 17 اکتوبر 2017 18:01

․ ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) ہنگوپولیس ان ایکشن۔ منشیات اور نان کسٹم پیڈ گاڑیاںسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔مسافرکوچ سے 4کلوگرام چرس اور 3نان کسٹم پیڈ گاڑیاںبرآمد۔سمگلرگرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواحسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پرٹل پولیس نے DSPٹل شوکت علی شاہ کی قیادت میں تورغرچیک پوسٹ پربدوران سپیشل ناکہ بندی کرم ایجنسی سے کوہاٹ جانے والے مسافرکوچ سے بدوران سرچ 4کلوگرام چرس برآمدکرکے علاقہ غیرکرم ایجنسی سے کوہاٹ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکرسمگلر حکیم کوگرفتارکرلیا۔

ٹل پولیس نی9CNSA کے تحت مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ھے۔دوسری جانب ہنگوتھانہ دوآبہ پولیس نے قبضہ میں لی گئی 3نان کسٹم پیڈ(NCP)گاڑیاں کسٹم حکام کے حوالے کردی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواحسان اللہ خان کے دفترسے جاری پریس ریلیزکے مطابق تھانہ دوآبہ پولیس نے کرم ایجنسی سے پشاورویگرشہروں کوسمگل کی جانے والی نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران قبضہ میں لی گئی 3نان کسٹم پیڈ(NCP)گاڑیوں کرولاموٹرکارز کوقانونی کاروائی کے بعدکسٹم حکام کے حوالے کردیا۔

ڈی ایس پی شوکت بخاری میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹل میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم شروع کردیا ہے جس کا مقصد علاقے سے منشیاتی فروشی کا خاتمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی سرچ آپریشن میں تیزی لائی گئی ہیں جبکہ علاقے سے جرائم کے خاتمہ میں علمائکرام،مشران اور منتخب نمائندگان کی تعاون بھی نا گزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :