اورکزئی ایجنسی کی53اساتذہ کی سکیل پروموشن کا اعلامیہ جاری

مختلف کیڈر کے 34مرد اور19خواتین اساتذہ گریڈ وائز سکیل 16کے لئے ایس ایس ٹی پروموشن کی حقدار ٹھہر گئیں

منگل 17 اکتوبر 2017 18:01

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء)اورکزئی ایجنسی کی53اساتذہ کی سکیل پروموشن کا اعلامیہ جاری۔مختلف کیڈر کے 34مرد اور19خواتین اساتذہ گریڈ وائز سکیل 16کے لئے ایس ایس ٹی پروموشن کی حقدار ٹھہر گئیں۔تفصیلات کے مطابق اورکزئی ایجنسی ایجوکیشن آفیسر فضل محمد نے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن فاٹا کے احکامات کی روشنی میں ایجوکیشن پروموشن پالیسی کے تحت میرٹ پر پورے اترنے والے مرد اور خواتین 53اساتذہ کو ترقی کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق میل اساتذہ کے مختلف کیڈرز میں سی ٹی جنرل کی14اساتذہ،ای ٹی سائنس کی15اساتذہ،ڈی ایم کی2،اے ٹی کے ایک،پی ایف ٹی جنرل15، پی ایف ٹی سائنس کے ایک، ٹی ٹی جنرل کی2جبکہ قاری کے ایک اساتذہ کو سکیل 16کی آسامی ایس ایس ٹی پروموشن جبکہ خواتین اساتذہ میں سے سی ٹی کی9، ڈی ایم کی دو اساتذہ، اے ٹی کے دو، پی ایف ٹی کے 4، ای ٹی کی2، جبکہ ٹی ٹی کی 2اساتذہ کی سکیل وائز پروموشن کے تحت ایس ایس ٹی کی آسامی پر پروموشن کے احکامات جاری کردئیے گئے۔