چونیاں:لوگوں نے بین الصوبائی ڈکیت گینگ بمعہ اسلحہ پکڑکرپولیس کے حوالے کردیا

ڈاکوؤں سے اسلحہ، نیلی بتی والی کاراورگرین نمبرزپلیٹس بھی برآمد، عوام نے ڈاکوؤں کی درگت بھی بنائی، تھانہ صدرچونیاں اور الہ آباد پولیس نے ملزمان کوگرفتارکرکے تفتیش شروع کردی۔مقامی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 اکتوبر 2017 17:56

چونیاں:لوگوں نے بین الصوبائی ڈکیت گینگ بمعہ اسلحہ پکڑکرپولیس کے حوالے ..
چونیاں (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی پی اے۔17اکتوبر2017ء ) :نواحی قصبہ ارزانی پور کے رہائشیوں نے بہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے بین الصوبائی ڈکیت گینگ کو گرفتارکروا دیا، ڈاکوؤں سے اسلحہ، کاراورگرین نمبرزپلیٹس بھی برآمد کی گئی ہیں، عوام نے ڈاکوؤں کی درگت بھی بنائی، تھانہ صدرچونیاں اور الہ آباد پولیس نے ملزمان کوگرفتارکرکے تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق موضع کیتن کے قبرستان میں لوگوں نے پانچ مشکوک مسلح افراد کو دیکھا جن کے پاس جدید اسلحہ۔ نیلی بتی والی سفید رنگ کی نئی کار جس پر ہوٹر لگاہوا تھا۔ مکینوں نے پوچھ گچھ شروع کی تو وہ ٹال مٹول سے کام لینے لگے اور فائرنگ شروع کردی۔ جس پر دیہاتیوں نے بھی فائرنگ کی اور ان کا تعاقب شروع کردیا۔ پانچ کلومیٹر دور قصبہ ارزانی پور میں ان کو مقامی لوگوں کی مدد سے پکڑلیا تو تلاشی کے دوران جدید اسلحہ دس عدد گرین نمبرپلیٹیں نقدی اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

عوام نے ڈاکوؤں کی درگت بھی بنائی اور بعد میں 15پر کال کی۔ تو تھانہ صدرپولیس چونیاں اور الہ آباد پولیس موقعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے مسروقہ کار اور مختلف نمبروں کی پلیٹیں، اسلحہ، نقدی اور موبائل فون قبضہ میں لے لئے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گاڑی میں بھاری نقدی بھی موجود تھی اور وہ اس علاقہ میں ڈکیتی کی نیت سے آئے ہوئے تھے۔ گینگ کا سرغنہ شیخوپورہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ چاراس کے کارندے ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ مزید انکشافات کی توقع ہے اور یہ گروہ بین الصوبائی ڈکیت بتایا جارہا ہے پولیس ذرائع کے مطابق مذید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :