بیت المال فنڈز میں 10فیصد کوٹہ خصوصی فراد کیلئے مختص کیا گیا ہے،فیض احمد وڑائچ

منگل 17 اکتوبر 2017 17:51

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب لاہور ڈویژن فیض احمد ورائچ کے زیر صدارت ٹائون ہال میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور ڈویژن کی بیت المال کمیٹیوں کے سر براہان نے شرکت کی،اجلاس کا مقصد بیت المال فنڈز میں معذور افراد کے مختص کوٹہ اور فنڈز کی ترسیل کا جائزہ لینا تھا،لاہور ڈویژن کی بیت المال کمیٹیوں کے نمائندگان نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے بیت المال فنڈز میں 10فیصد کوٹہ خصوصی فراد کیلئے مختص کیا گیا ہے جو باقاعدگی سے حقداروں تک پہنچایا جا رہا ہے،اس کے علاوہ محکمہ زکوٰة و عشر کی معاونت سے بے سہارا و معذور افراد کو گزارہ الائونس کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے،ڈویژنل ڈائریکٹر فیض احمد ورڈائچ نے بیت المال کمیٹیوں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ معذور افراد کو فنڈز کی ترسیل کے عمل کو تیز تر کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ فنڈز صرف مستحق افراد ہی میں تقسیم ہوں ،اس مقصد کیلئے مانیٹرنگ کا موزوں طریقہ کار وضع کیا جائے تا کہ فنڈز کی ترسیل کا عمل شفاف ہو اور سٹیک ہولڈز کا محکمے پراعتماد بڑھے،انہوں نے کہا کہ حکومت سماجی تحفظ کے مختلف پروگراموں کے تحت معذور افراد کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھا رہی ہے ایسے میں مخیر حضرات کا تعاون ہمارے لئے بہت اہم ہے۔