ْاو پی سی، سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے موثر پلٹ فارم ہے،افضال بھٹی

منگل 17 اکتوبر 2017 17:50

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) کمشنر اوورسیزپاکستانیزکمیشن( او پی سی ) پنجاب افضال بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر قائم او پی سی، سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے موثر پلٹ فارم بن چکا ہے جس نے مختصر عرصے میں ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف فراہم کیا ہے،وہ فیصل آباد ڈویژن میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے حل کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے،کمشنر فیصل آباد ڈویژن مومن آغا ، آرپی او بلال صدیق کمیانہ ، ایڈیشنل ڈی جی او پی سی، ڈی آئی جی آغا یوسف اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے،افضال بھٹی نے کہا کہ سمندر پار مقیم ہم وطنوں کی شکایات کے ازالے میں ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور ان کمیٹیوں کے فعال کردار سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا کم ازکم وقت میں حل ممکن ہے،انہوں نے ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے چیئرپرسنز کو ہدایت کی کہ ان کمیٹیوں کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں اور کارروائی کو او پی سی ویب پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے تا کہ شکایت کنندہ کو اس حوالے سے مکمل طور پر باخبر رکھا جاسکے،کمشنر فیصل آباد ڈویژن مومن آغا نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیجی بنیادوں پر حل کیا جارہاہے، اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کی متعدد شکایات پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا اور کمشنر او پی سی و کمشنر فیصل آباد ڈویژن نے ان کے حل کیلئے موقع پر ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔