کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، ظفر اقبال

منگل 17 اکتوبر 2017 17:41

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے کہا ہے کہ حلقہ کی عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے اور اسے مرتے دم تک جاری رکھیں گے،علاقہ کے مسائل عوامی مشاورت سے حل کر رہے ہیںاور بلا تفریق وارڈ06 کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوںنے گذشتہ روزغازی آباد گلی نمبر06 میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ علاقہ کو خوب سے خوب تر بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں اور عوام کے تعاون سے علاقے کو مثالی وارڈ میں تبدیل کریں گے۔