شہریوں سے بدسلوکی سے پیش آنے پر پانچ پولیس افسران کو شوکاز نوٹسز جاری

منگل 17 اکتوبر 2017 17:41

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ریجنل پولیس آفیسرراولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے جرائم پیشہ افراد سے تعلقا ت رکھنے ،شہریوں سے بدسلوکی سے پیش آنے پر پانچ پولیس افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کئے جبکہ ایک کانسٹیبل کو پیشہ ورانہ فرائض میں بدنیتی پر معطل کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آر پی او محمد وصال فخر سلطان راجہ نے سب انسپکٹر اللہ یار انچارج چوکی حمیدہ تھانہ نصیر آباد کو بُری شہرت رکھنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا ہے جبکہ کانسٹیبل اعجاز احمد کو بار بار چوکی حمیدہ پر تعینات رہنے اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ تعلقات رکھنے کے علاوہ پیشہ وارانہ فرائض میں بدنیتی پر معطل کردیا ہے ۔

علاوہ ازیں سب انسپکٹر ندیم ظفر ، انسپکٹر اقبال خٹک ،کانسٹیبل توصیف شہزاداور افضال احمد اے ایس آئی تھانہ نیوٹائون کو شہریوں کے ساتھ بدتمیزی اورملزمان کو حبس بے جا میں رکھنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :