چین کی کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مسودے کے بارے میں 4700سے زائد عوام کی آراء حاصل کی گئی

منگل 17 اکتوبر 2017 17:41

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) چین کی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کی طرف سے سی پی سی کی 19ویں قومی کانگریس میں پیش کرنے کے لیے رپورٹ کے مسودے کے بارے میں 4700سے زائد عوام کی آراء حاصل کی گئی ہیں یہ بات کانگریس کے ترجمان نے منگل کو بتائی ہے۔

(جاری ہے)

جن افراد کی آراء حاصل کی گئی ہے ان کا تعلق مختلف علاقوں اور محکموں سے ہے جن میں پارٹی کی 19ویں قومی کانگریس کے مندوبین اور 19ویں قومی کانگریس کے نو منتخب مندوبین شامل ہیں۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے رپورٹ کے مسودے کے بارے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے عوام سے آراء اور تجویز سنے کے لیے چھ سیمپوزیم منعقد کیے،یہ رپورٹ سی پی سی کے مرکزی کمیشن برائے ڈسپلن انسپکشن کی کارکردگی رپورٹ اور سی پی سی کے آئین نے ایک ترمیم کے ساتھ ہفتہ بھر جاری رہنے والی کانگریس میں بحث تحمیص کے لیے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :