چین کی کمیونسٹ پارٹی کی19ویں قومی کانگریس کے اختتام پر نئی قیادت کا انتخاب کیا جائیگا،

منگل 17 اکتوبر 2017 17:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) 19ویں سی پی سی قومی کانگریس کے اختتام کے بعد چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 19ویں مرکزی کمیٹی کے پہلے اجلاس عام میں نئی مرکزی قیادت کا انتخاب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ بات ترجمان نے منگل کو بتائی ہے۔ ترجمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس عام کے بعد چین کی مرکزی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹکل بیورو کے ارکان چینی اور غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :