رواں برس پہلی تین سہہ ماہیوں میں نئی کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ

رواں برس جنوری تا ستمبر 4.51ملین نئی کمپنیوں کا اندراج ہوا ، چینی میڈیا رپورٹس

منگل 17 اکتوبر 2017 17:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء)رواں برس پہلی تین سہہ ماہیوں میں نئی کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، رواں برس جنوری تا ستمبر 4.51ملین نئی کمپنیوں کا اندراج ہوا ہے، چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابقچینی حکومت کی جانب سے انٹرپرینورشپ اور جدت کی حوصلہ افزائی کے باعث رواں برس کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران چین میں نئی قائم کردہ کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

چین کی صنعت اور تجارت سے متعلق ریاستی انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے ستمبر تک مجموعی طور پر 4.51 ملین نئی کمپنیوں کا اندراج کیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین میں یومیہ اوسطاً 16,500 نئی کمپنیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں سالہا سال بنیادوں پر 12.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔تیسری سہ ماہی کے دوران نئی قائم کردہ کمپنیوں کی بدولت پچیس فیصد سے زائد روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔چین اس وقت کاروبار کے لیے ایک سازگار ماحول کے قیام کی کوشش کر رہا ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ کاروبار کے لیے منظوری کے لئے آ سان عمل ، کم کاروباری فیس اور ٹیکنالوجی پر مبنی سہولیات کی فراہمی سے منڈیاں معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔