پاکستان کی افغانستان میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشتگرد حملے کی مذمت

اندہناک واقعہ پر پاکستان کو افغان عوام اور حکومت سے ہمدردی ہے، پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، دہشتگردی کے خاتمے میں تعاون کیلئے پرعزم ہے،ترجمان دفترخارجہ کا بیان

منگل 17 اکتوبر 2017 17:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ترجمان دفترخارجہ نے افغانستان کے شہر گردیز میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اندہناک واقعہ پر پاکستان کو افغان عوام اور حکومت سے ہمدردی ہے، پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے،اور دہشتگردی کے خاتمے میں تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان افغانستان کے شہر گردیز میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے،اس اندوہناک کی واقعے پر پاکستان کو افغان عوام اور حکومت سے ہمدردی ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتاہے، اور دہشتگردی کے خاتمے میں تعاون کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :