دھرنہ اور پاناما ملک کے روشن مستقبل کے دشمن بن کر آئے،نواز شریف نے فیصلہ مانا لیکن قوم نے نہیں مانا‘تحسین فواد

�)لیگ کو اقتدار کا لالچ نہیں‘ خوشی ہوگی کہ ملک کی درست سمت متعین ہو جائے، ملک کے اندر آئین و قانون کی پاسداری ہونی چاہئے

منگل 17 اکتوبر 2017 17:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ دھرنہ اور پاناما ملک کے روشن مستقبل کے دشمن بن کر آئے،نواز شریف نے فیصلہ مانا لیکن قوم نے نہیں مانا،2018میں عوام دوبارہ نواز شریف کو وزیر اعظم بنائیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ سازش اور پروپیگنڈے کرنے والے ہمیشہ تاریک راہوں پر چلتے رہیں گے۔

(ن) لیگ کا مشن ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے لیکن دھرنے والوں کا مشن معیشت کو پٹری سے اتارنا ہے۔عمران خان بنی گالہ اور غیر ملکی فنڈنگ کا حساب دیں ۔انہوں نے مزید کہا نواز شریف دن رات کام کر کے پاکستان کو واپس ترقی کی شاہراہ پر لاتا ہے تو اسے نکال دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

2018 کے انتخابات میں ملک بھر میں اللہ تعالی کے فضل سے صرف شیر ہی بولیں گے ،برساتی سیاسی مینڈک شیر کی دھاڑ سن کر سب بھاگ جائیں گے ووٹ کی حرمت کواجاگر کیا جائے گا،نواز شریف اللہ کے فضل سے دوبارہ آئیگا ،سازشی اور مہرے ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائیں گے،پاکستان مسلم لیگ ن کو اقتدار کا لالچ نہیں‘ خوشی ہوگی کہ ملک کی درست سمت متعین ہو جائے، ملک کے اندر آئین و قانون کی پاسداری ہونی چاہئے، اگر میاں نواز شریف کا پیسہ ہی مطمع نظر ہوتا تو ایٹمی دھماکے کرتے وقت 5 ارب ڈالر کی پیشکش ہوئی تھی لیکن ایمان ڈگمگایا نہیں ۔