نوجوان فوجی افسروں اور جوانوں سے زیادہ جذبہ اور جوش شہد ا ء کے والدین کی آنکھوں میں دیکھا ہے،برجیس طاہر

اپنے بچوں کو اس وطن پر قربان کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہتے ہیں،میں ایسے والدین کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایسے سپوت پیدا کیے، وطن کی مٹی پر قربان ہونے والے بہادر فوجی و دیگر سیکیورٹی اداروں کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا، دُنیا اور خطے کی سلامتی کی خاطر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ہزاروں جانوں کی قربانیاں پیش کی، پاکستان بلکہ دُنیا بھی دہشت گردی کے ناسور سے کافی حد تک محفوظ ہو چکی ہے۔وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر کی ن شہید حسنین نواز کے گھر آمد سے بعد میڈیا سے گفتگو

منگل 17 اکتوبر 2017 17:20

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے گزشتہ دنوں کرم ایجنسی میں شہید ہونے فوجی افسر کیپٹن شہید حسنین نواز کے اہل خانہ سے ننکانہ صاحب میںتعزیت کی اس موقع پر شہید کیپٹن کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید فوجی افسراور جوانوں نے ملک کے دفاع اور پاکستان کو دہشت گردوں سے نجات دلاتے ہوئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا جس کوپوری پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی انہوں نے شہیدوں کے درجات کی بلندی کے لیے دُعا کی ۔

بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ جس طرح ملک پر اپنی جانوں کی قربانی کا جذبہ ہمارے نوجوان فوجی افسروں اور جوانوں میں پایہ جاتا ہے اس سے زیادہ جذبہ اور جوش میں نے شہد ا ء کے والدین کی آنکھوں میں دیکھا ہے جو اپنے بچوں کو اس وطن پر قربان کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہتے ہیں انہوں نے کہاکہ میں ایسے والدین کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایسے سپوت پیدا کیے ہیں جو ملکی دفاع اور ملک کو دہشت گردوں سے نجات دِلانے کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وطن کی مٹی پر قربان ہونے والے بہادر فوجی و دیگر سیکیورٹی اداروں کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ دُنیا اور خطے کی سلامتی کی خاطر دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان نے ہزاروں جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں جن کی بدولت نہ صرف پاکستان بلکہ دُنیا بھی دہشت گردی کے ناسور سے کافی حد تک محفوظ ہو چکی ہے۔

انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو پاکستان نے ہمیشہ اپنی قومی اوربین الاقوامی ذمہ داری سمجھ کر سرانجام دیااور اس کے نتیجے میں پاکستان کو آج تک لاکھوں جانوں کی قربانی اور ایک سو بیس ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھا نا پڑا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے تعاون کی وجہ سے القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیم کا خاتمہ ممکن ہوا جس کی وجہ سے آج دُنیا دہشت گردی کے خطرات سے محفوظ ہو چکی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ حالیہ واقعہ میں پاک فوج نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اغوا شدہ کینڈین خاندان کو آزادکروایا او رانہی اغوا کاروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اُن کی تلاش میں قیمتی جانوں کا نقصان اٹھایا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں ایک ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے جس کے بعد عالمی دُنیا کا بھی یہ فرض ہے کہ وہ خطے کے امن وسلامتی کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات کو ہمیشہ مدنظر رکھتے ہوئے اپنے لائحہ عمل ترتیب دیں۔

انہوںنے کہاکہ جنوبی ایشیاء کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے اب بیرونی دُنیا پر یہ لازم ہے کہ وہ پاکستانی فورسز اور حکومت کی لازوال قربانیوں کے سامنے سرخم تسلیم کرے اور پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرنے کی بجائے پاکستان کی دہشت گردی کی اس جنگ میں لازوال جانی و مالی قربانیوں کو سچے دل کے ساتھ ہر فورم پر قبول کرے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان دُنیا کا واحد ملک ہے جس نے دہشت گردی کی جنگ کم وسائل ہونے کے باوجود نہایت کامیابی کے ساتھ لڑی ہے اور جس میں وہ نوے فیصد تک اس جنگ کو جیتنے میں کامیاب ہو چکا ہے۔

انہوںنے اس موقع پر ننکانہ صاحب کی ایک سڑک کا نام شہید کیپٹن حسنین نواز کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا اس سے قبل وفاقی وزیر نے شہید کیپٹن حسنین نواز کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خانی کی۔

متعلقہ عنوان :