عارف والا‘ مختلف وارداتوں میں طلائی زیورات ،مویشی و سامان لوٹ لیا گیا

منگل 17 اکتوبر 2017 17:11

عارف والا۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)مختلف وارداتوں میں طلائی زیورات ،مویشی اور سامان لوٹ لیا گیا، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں157/EB میں محمدریاض کی بیوی رابعہ بی بی بچوں کے ہمراہ گھر میںموجودتھی کہ 4 نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر اہلخانہ کو یرغمال بناکر طلائی زیورات ،موٹرسائیکل اور سامان کل مالیت99000 روپے لوٹ لیا اور فرار ہوگئے، اسی طرح نواحی گائوں59/EB میں سراج احمد کے گھر سے راشدہ بی بی ، محمد حنیف، خالد اورعابد نے تین ساتھیوں ملکر مویشی کل مالیت250000 روپے چرالیے، پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔