مسز رضوانہ شاہد کراچی ویمن چیمبر ڈسٹرکٹ ایسٹ کی صدر منتخب

منگل 17 اکتوبر 2017 17:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) معروف خاتون تاجر رہنما مسز رضوانہ شاہد کراچی ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے ڈبلیوسی سی آئی) ڈسٹرکٹ ایسٹ کی بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئیں جبکہ مسز شبانہ آصف سینئرنائب صدر اورمس شفق خان نائب صدر کا انتخاب بھی بلامقابلہ ہی عمل میں آیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ڈسٹرکٹ ایسٹ) عذیر احمد صدیقی کی نگرانی میں کے ڈبلیوسی سی آئی کے الیکشن کا انعقاد ہوا۔

عذیر احمد صدیقی نے کراچی ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ اجلاس عام میں نتائج کا اعلان کیا۔ کے ڈبلیوسی سی آئی کی بانی چیئرمین سعیدہ بانو اور دیگر خواتین ممبران نے نومنتخب عہدیداران رضوانہ شاہد، شبانہ آصف اور شفق خان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :