ستمبر تک 14811.599ملین رو پے ٹیکس وصول کئے گئے ۔مکیش کما ر چا و لہ

منگل 17 اکتوبر 2017 17:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) صو با ئی وزیر برا ئے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت مکیش کما ر چا و لہ نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز نے رواں مالی سال کے دورا ن گزشتہ تین ما ہ میں ستمبر 2017تک مجمو عی طو ر پر 14811.599ملین روپے ٹیکس وصول کیا ہے جبکہ گزشتہ سال اسی عر صے کے دورا ن 13490.519ملین رو پے ٹیکس وصو ل کی گیا تھا ۔

یہ بات انہو ں نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہو ئے کہی ۔اس مو قع پر سیکریٹری ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت عبدالحلیم شیخ ،ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی اور دیگر افسرا ن بھی مو جو د تھے ۔اجلا س کو بریفنگ دیتے ہو ئے ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی نے بتا یا کہ مو ٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 1825ملین رو پے ،انفرا اسٹرکچر سسیس کی مد میں 3305.471ملین رو پے ،پرونشیل ٹیکس کی مد میں 32.120ملین روپے اور جا ئیداد ٹیکس کی مد میں 233.603ملین روپے وصول کئے گئے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید بتا یا کہ باقی ماندہ رقم دیگر ٹیکسز کی مد میں وصول کی گئی اور مطلو بہ ٹا رگٹ کے حصول کے لئے افسرا ن نے کا وشیں مزید تیز کر دی ہیں ۔اس مو قع پر صو با ئی وزیر مکیش کما ر چا ئو لہ نے افسرا ن کی کا ر کر دگی کو سرا ہتے ہو ئے انہیں ہدا یا ت دیں کہ وہ اپنے فرا ئض ایما ندا ر ی سے ادا کریں اور ٹیکسز کی وصولی کی دورا ن کسی کو شکا یت کا مو قع نہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خو ش اخلا ق رویے سے کئی مسائل بخوبی حل ہو سکتے ہیں اور افسرا ن کے اس عمل سے حکومت کا امیج بہتر ہو تا ہے ۔