آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی حافظ قرآن خاتون کو ساتھی ملزم سمیت عمر قید کی سزا

منگل 17 اکتوبر 2017 17:02

میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) صوبہ سندھ کے شہر میرپور خاص میں اپنے آشنا کے ساتھ مل کر حافظ قرآن شوہر کو قتل کرنے والی حافظہ قرآن خاتون اور ان کے آشنا کو مقامی عدالت نے قید کی سزا سنادی، مسمات ناہید نے کوٹ غلام تھانے کی حدود 26 جولائی 2012 میں اہل حدیث مسجد کے کوارٹر میں رہائش پذیر اپنے حافظ قرآن شوہر نظام الدین کو اپنے یار عبدالطیف کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا،.قاتل بیوی اور انکے آشنا کے خلاف کوٹ غلام محمد تھانے میں عمر خان کی فریاد پر مقدمہ درج تھا..دونوں جوابداروں کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل حیدرآباد بھیج دیا گیا تھا، لیکن اب عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر میرپور خاص میں اپنے آشنا کے ساتھ مل کر حافظ قرآن شوہر کو قتل کرنے والی حافظہ قرآن خاتون اور ان کے آشنا کو مقامی عدالت نے قید کی سزا سنادی، سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج میرپورخاص کی عدالت نے شوہر کو قتل کرنے الزام ثابت ہونے پر ملزمہ حافظ قرآن بیوی مسمات ناہید اور ان کے آشناعبدالطیف کو عمر قید کی سزا سنادی،دونوں مجرمان کو عدالت سے جیل منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :