انٹر کیمس ٹی ٹو نٹی کرکٹ، اے سی سی اے کلفٹن کیمپس کی 4 وکٹوں سے مسلسل دوسری فتح

منگل 17 اکتوبر 2017 17:02

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) انٹر کیمس کالج آف اکائونٹنگ اینڈ مینجمنٹ سائنس T-20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017 میں اے سی سی اے کیمس کلفٹن کیمپس نے بی ایس کیمس کلفٹن کیمس کوباآسانی 4 وکٹوں سے مات دے کر مسلسل دوسری فتح حاصل کر کے اپنے اکائونٹ میں پورے پوائنٹس جمع کرالیے۔ فاتح ٹیم کے آل رائونڈ ر اوسا مہ مجا ہد نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے فتح گر نصف سنچری 54 رنز ناٹ آئوٹ بنائی اور ایک وکٹ لے کر اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ہل پارک کرکٹ گرائونڈ پر BS کیمپس کلفٹن نے ٹا س جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغا ز کیا۔ اور مقررہ 20 اووز میں صر ف3 وکٹیں گنواں کر 163 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ فہد رضا نے جارحانہ انداز سے بیٹنگ کر تے ہوئے عمدہ نصف سنچری 62 رنز میں 43 گیندوں کا سامنا کیا ور 7 خوبصورت چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے، ایا ز بخاری نے بھی عمدہ بیٹنگ کے ذریعے ناقابل شکست 34 رنز 27 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائے، شہز ر عابد نے جارحا نہ 27 رنز 18 گیندوں پر بنائے جس میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

(جاری ہے)

راول نے کفایتی بولنگ کر تے ہوئے 27 رنز کے عوض 2 حریف بلے بازوں کو پویلین واپسی کا ٹکٹ دیا جبکہ اوسا مہ مجاہد نے ایک وکٹ 31 رنز کے بدلے سمیٹی جوابی بیٹنگ میں فاتح ACCA کمیس کلفٹن کیمپس نے مطلو بہ ہد ف 164 رنز 15.4 اووز میں 6 وکٹیں کھو کر حاصل کر لیا۔ آل رائونڈ ر اوسامہ مجاہد نے دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے شاندار نصف سنچری 54 رنز 32 گیند وں پر بنائی جس میں 3 زور دار چوکے اور 2 بلند و بالا چھکے بھی لگائے۔

زوہیب نے ان کا بھر پور ساتھ نبھا تے ہوئے 24 گیندوں پر 35 رنز کی عمدہ باری میں 6 بار گیند کو بائونڈ ی لائین کی سیر کرائی۔ آل رائونڈ ر راول نے بولنگ کے بعد بیٹنگ میں عمدہ کارکر دگی کا مظاہر ہ کر تے ہوئے جارحانہ 26 رنز 12 گیندوں پر 2 چوکوںاور 2 چھکوں کی مدد سے بنائے۔ BS کیمس کلفٹن کیمپس کی جانب سے ان کے آل رائونڈ ر شہز ر عابد نے عمدہ بولنگ کر تے ہوئے صرف 24 رنز کے عوض فاتح ٹیم3 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مگر ان کی یہ عمدہ کار کر دگی بھی ان کی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ میچ کے اختتام پر مینیجر اسپورٹس کیمس کالج سجا د ہمدانی نے کوچ کیمس کالج کرکٹ ٹیم شیخ مظہر کے ہمراہ فاتح ٹیم کے اوسا مہ مجاہد کو شاندار کھیل پر مین آف دی میچ ایوارڈدیا۔ مذکورہ میچ کو امپائرنگ نذیر بٹ اور محمد یونس نے سپرو ائز کیا جبکہ آفیشل اسکورر کی ذمہ داری یاسین قاضی نے نبھائی۔

متعلقہ عنوان :