فونکس، وائی کنگ، گلشن سوکر، بروٹل، جوگا بونیٹو، ٹارگیرین یونائیٹڈ، اورنگی فوکس اور کے ڈی اے کی فتوحات
منگل 17 اکتوبر 2017
17:02
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ورلڈ گروپ کے زیر اہتمام لیثر لیگس میں کراچی سینٹرپر سیزن ٹو کے 7ویں راؤنڈ میں24میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ میڈیا کوارڈنیٹرریاض احمد،ایریا منیجر کراچی کے مطابق سکسٹین اسٹار گراؤنڈ، ایف بی ایریا پر 16، ڈی ایچ اے راحت پر 16، زم زما یونائیٹڈ ، ڈی ایچ اے اور افتخار سید اکیڈمی گلشن پر 8،8ٹیموں نے حصہ لیا۔
سکسٹین اسٹار گراؤنڈ پر پریمئرڈویثرن میں فونکس ایف سی کو مزید ایک اور کامیابی حاصل ہوئی جب انہوں نے خان ایٹ ایف سی کو سعد کے واحد اور فیصلہ کن گول کی بدولت 1-0سے مات دی۔ طحہ محمود کو مسلسل چھٹی بار میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دی وائی کنگ نے زیم ایف سی کیخلاف 2-0کی فتح اپنے نام کی۔ دونوں گول فاتح ٹیم کے عمر نے اسکور کئے جنہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔
(جاری ہے)
آر ایف یونائیٹڈ اور اتحاد ایف سی کا مقابلہ 0-0سے برابر رہا۔ فرحان میچ کے بہترین کھلاڑی بنے۔آل اسٹار کو ڈائنامک ایف سی کیخلاف پوائنٹس میچ میں 5-0کی کامیابی ملی۔ 12پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی دی وائی کنگ ٹیم آف دی ویک رہی۔دوسری پوزیشن 11پوائنٹس کے ساتھ فونکس ایف سی دوسری اور آر ایف یونائیٹڈ 10پوائنٹس بنا کر تیسری پوزیشن پر ہے۔
ڈویثرن ون میں سکسٹین اسٹار اور ہزارہ یونائیٹڈ کے مابین سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ مقررہ دورانیہ میں گیندنے جال کا رخ نہ کیا اور دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ باہم تقسیم کیا۔دی وائی کنگس جونیئرکو اسٹنگ اسٹار، بلیک ڈی مونز ن کو گلے ٹک ایف سی اور ایف سی بارسلونا کو میٹلک ایف سی کیخلاف 5-0کی یکساں کامیابی حاصل ہوئی۔ سکسٹین اسٹار 11پوائنٹس، ہزارہ یونائیٹڈاورمیٹلک ایف سی10،10پوائنٹس کے ہمراہ بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔
افتخار سید اکیڈمی گلشن پر پریمئر ڈویثرن میں گلشن سوکر اکیڈمی بلیو نے سندھ مدرستہ الاسلام ’اے‘ کو عبید کے واحد گول کی بدولت شکست دی۔ عبید مین آف دی میچ رہے۔ اقرا ایف سی نے گلشن سوکر یوتھ کو 1-0سے زیر کیا ۔ فیصلہ کن گول فاتح ٹیم کیلئے مین آف دی میچ تحسین نے بنایا۔گلشن سوکر نے ماما ایف سی کو 3-0سے مات دی۔ حسام، حسان ریاض اور یاور نے ایک ایک بار گیند کو جال میں ڈالا۔
گلشن سوکر ٹیم آف دی ویک قرار پائی ۔گلشن سوکر، گلشن سوکر بلیوز اور اقرا ایف سی 2,2پوائنٹس کے ہمراہ بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔ڈی ایچ اے راحت اسٹیڈیم پر پریمیرڈویثرن میں بروٹل ہاکس نے ہسکول پیٹرولیم کو 2-1سے قابو کیا۔ کیتھ اور ڈونالڈ نے ایک ایک گول کیا۔ ڈونالڈ مین آف دی میچ رہے۔جوگا بونیٹو نے ریڈ ڈویلز کو 2-0سے شکست دی۔
عمر نے فاتح ٹیم کیلئے دونوں گول اسکور کئے اور وہی مین آف دی میچ قرار پائے۔فین ٹمس یف سی اور ایف سی اے پی ایس کا مقابلہ 0-0سے برابر رہا۔ فین ٹمس کے شاہ زیب مردمیدان قرار پائے۔ شاہ سیون کو ڈومینیٹرز پر پوائنٹس میچ میں 5-0کی سبقت حاصل ہوئی۔جوگا بونیٹو ٹیم آف دی ویک قرار پائی۔ریڈ ڈیولز کی 11، شاہ سیون کی10اور ایف سی اے پی ایس 9پوائنٹس کے ہمراہ بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔
ڈویثرن ون میں اورنگی فوکس نے سندھ مدرستہ الاسلام ’بی‘ کو مین آف دی میچ بابر کے دو گولوں کی بدولت شکست سے دوچار کیا۔فری اسٹائلرز ایف سی نے سووینرز ایف سی کو 3-0سے ٹھکانے لگایا۔عذیر نے ہیٹ ٹرک بنائی جو مین آف دی میچ بھی رہے۔آؤٹ کاسٹ اور کک آف اکیڈمی نے بالترتیب کلم ایف سی اور سامبا یونائیٹڈ کو پوائنٹس میچ میں 5-0سے ناکام کیا۔اس ڈویثرن میں آؤٹ کاسٹ 12،کک آف اکیڈمی11اور اورنگی فوکس 10پوائنٹس بنا کر پہلی، دوسر ی اور تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔
زم زما یونائیٹڈ، ڈی ایچ اے پر ٹارگیرین یونائیٹڈ نے نیو کراچی نیشنل کو 3-1سے مات دی۔ اسامہ نے 2اور ظفر نے ایک جبکہ ناکام سائیڈ کا واحد گول نسیم نے بنایا۔ اسامہ بلوچ مین آف دی میچ رہے۔کے ڈی اے ایف سی نے الاحسان ایف سی کو 5-2سے ناکام کیا۔ فاتح ٹیم کے مفیظ الرحمن نے ہیٹ ٹرک سمیت4 گول اسکور کئے۔ ایک گول روہان نے بنایا۔ معیز اور سلطان نے الاحسان کیلئے ایک ایک گول کیا۔ مفیظ الرحمن مردمیدان قرار پائے۔ فاطمہ ایف سی اور این فیگو ایف سی کو بالترتیب ایف سی پین تھر اور وائٹ ٹائیگر کیخلاف پوائنٹس میچ میں 5-0کی کامیابی ملی۔فاطمہ ایف سی ٹیم آف دی ویک قرار پائی۔