نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے شروع ہوگا

منگل 17 اکتوبر 2017 17:02

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد 30 اکتوبرسے ہوگا۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اسپورٹس ویلفیر ایسوسی ایشن کر اچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی اجازت سے 12 واں نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد 30 اکتوبرسے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کررہی ہے یہ اعلان ٹورنامنٹ کے منتظم اعلی غلام محمدخان نے کیا ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش مند ٹیمیں 26 اکتوبر تک اپنی شرکت کی تصدیق ٹورنامنٹ سیکریٹری طارق حسین کو کرادیں ٹورنامنٹ کے ڈراز 27 اکتوبر کو 8 بجے شب عبد الناصر انٹرنیشنل کی زیرنگرانی نکالے جائنگے