ڈا یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز کا آٹھواں کانووکیشن آج اوجھا کیمپس میں منعقد ہوگا

منگل 17 اکتوبر 2017 17:01

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ڈا یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز کا آٹھواں کانووکیشن بدھ اٹھارہ اکتوبر صفورا کے قریب واقع یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں صبح نوبجے منعقد ہوگا جس کی صدارت یونیورسٹی کے چانسلر اور گورنر سندھ محمد زبیر کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈا یونیورسٹی کے آٹھویں کانووکیشن میں پندرہ سو سے زائدطلبہ کو اسناد تفویض کی جائیں گی۔کانووکیشن کی آ رگنائزنگ کمیٹی نے پیر کے روز ریہرسل کرکے پروگرام کے حتمی انتظامات مکمل کرلیے۔ پروگرام کی مطابق گورنر سندھ محمد زبیر کی آمد پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد سعید قریشی اور کانووکیشن کی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے ان کاپرتپا ک استقبال کیاجائیگا