مبینہ ٹائون پولیس نے قتل کا معمہ حل کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 17 اکتوبر 2017 17:01

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) مبینہ ٹائون پولیس نے قتل کا معمہ حل کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان زوہیب اور دانیال نے دائود ریجنسی سے توقیر حیدر کو اغوا کیا تھا جسے اپنے دوست عارف دستی کی مدد سے قتل کردیا اور پولیس کو غلط اطلاع دی کہ توقیر کو ڈاکوئوں نے مزاحمت پر قتل کردیا ہے،پولیس نے مذکورہ ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو انہوں نے قتل کی واردات کا اعتراف کرلیا۔

متعلقہ عنوان :