احتساب عدالت نے زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے کرپشن ریفرنس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی

منگل 17 اکتوبر 2017 17:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) احتساب عدالت نے زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے کرپشن ریفرنس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ کراچی کی احتساب عدالت میں زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق سابق چئرمین لینڈ یوٹیلائزیشن علی احمد لونڈ کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

فاضل جج کے رخصت کے باعث سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا گیا۔ نیب کے مطابق علی احمد لونڈ کے خلاف زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ایک ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔ علی احمد لونڈ اور دیگر کے خلاف مزید چار انکوائریز جاری ہیں۔ ملزم علی احمد لونڈ اور محکمہ لینڈ کے دیگر افسران نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

متعلقہ عنوان :