پولیس مقابلہ میں2 ڈاکو ہلاک

منگل 17 اکتوبر 2017 16:50

سرگودھا۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) تھانہ سٹی جوہر آباد کی حدود میںپولیس کا ڈاکوئوں کے ساتھ مقابلہ جسکے نتیجہ میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ تین ڈاکو فرار ہوگئے ، پولیس ذرائع کے مطابق منگل کی صبح تھانہ سٹی جوہر آباد کو مخبری ہوئی کہ پانچ ڈاکو ٹبہ قائم دین نزد دریائے پتن میں موجود ہیں جس پر پولیس نے ریڈ کیا اور ڈاکوئوں نے مزاحمت کرتے ہوئے پولیس پر فائر نگ شروع کردی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائر نگ کردی جسکے نتیجے میں دو مطلوب ڈاکو امتیاز ولد ناظم حسین اور ظہور احمد ولد منظور حسین جو کہ شاہ پور صدر کے رہائشی تھے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے تین ساتھی موقع سے فرار ہوگئے، پولیس ذرائع کے مطابق یہ ڈاکو ضلع خوشاب کے مختلف تھانوں میںقتل، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں مطلوب تھے ۔

جن کے سر کی قیمت ایک لاکھ مقر ر تھی ۔

متعلقہ عنوان :