سرگودھا، بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار

منگل 17 اکتوبر 2017 16:41

سرگودھا۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) تھانہ کڑانہ پولیس کے ایس ایچ اوانسپکٹر محمد اویس گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش غفار عرف گھنگری کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اونے اپنی ٹیم جس میں اے ایس آئی عمر حیات ، عنایت اللہ اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ چک نمبر92جنوبی موڑ پر سنیپ چیکنگ کر رہے تھے کہ ایک مشکوک شخص وہاں سے گزررہا تھا جس کو رو ک کر چیک کرنے پر اس کے قبضہ سے ہیروئن1235گرام برآمد ہوئی ،ملزم کو گرفتارکرکے اس کیخلاف منشیات فروشی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :