تھانہ عطاء شہید پولیس کی کارروائی ،2 ڈکیت گرفتار،نقدی و موبائل برآمد

منگل 17 اکتوبر 2017 16:41

سرگودھا۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) تھانہ عطاء شہید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ڈکیت گرفتارکرکے لاکھوں روپے ،موبائلز اور اسلحہ برآمد کرلیا ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہاکیپٹن(ر) محمد سہیل چوہدری کی ہدایت اور ڈی ایس پی صدر ملک غلام عباس کی سربراہی میں ایس ایچ ا و عطاء شہید صاحب خان اور انکی ٹیم اے ایس آئی محمد اقبال معہ نفری کے ہمراہ ڈکیتی کی واردات کرنے والے دو ملزمان امجد عرف بھوری اور ذوالفقارکو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے دو لاکھ روپے، اسلحہ آتشیں برآمد کرکے ملزمان کیخلاف چالان مرتب کیا گیا،علاوہ ازیں ایس ایچ او عطاء شہید نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم مختار عرف مکھی کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 85ہزار روپے معہ چار عددموبائلز برآمد کرکے ملزم کو حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا،ڈی پی او محمد سہیل چوہدری نے ایس ایچ ا وعطاء شہید اور انکی ٹیم کو اچھی کارکردگی دکھانے پر شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ ونقد انعام کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :