انٹر کالجیٹ سپورٹس پروگرا م کا شیڈول جاری

منگل 17 اکتوبر 2017 16:41

سرگودھا۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)انٹر کالجیٹ سرگودہا ڈویژن سپورٹس پروگرام اور وینیوکا شیڈول جاری کردیا گیا،جس کے مطابق ریسلنگ ، ہینڈ بال کے مقابلے 25نومبرکو گورنمنٹ کالج بھکر ، کراس کنٹری کے مقابلے 31نومبر، فٹبال کے مقابلے 2دسمبر کو بورڈ کیمپس سرگودہا اور گورنمنٹ کالج ضلع بھکر میں ہونگے،کبڈی کے مقابلے سپرئیرکالج جوہر آباد 8دسمبر ، کرکٹ کے مقابلے 11دسمبر کو سپرئیرکالج سرگودہا میں ، بیڈ منٹن کے مقابلے 8جنوری 2018ء کو پنجاب کالج سرگودہا میں ، ٹیبل ٹینس کے مقابلے 11جنوری 2018ء کو سپرئیرکالج سرگودہا میں ، سایئکلنگ کے مقابلے 14جنوری کو بورڈ کیمپس سرگودہا میں ، رسہ کشی کے مقابلے 22جنوری کو گورنمنٹ کالج جوہر آباد ، ہاکی کے مقابلے 7فروری کو گورنمنٹ کالج جوہر آباد ، باسکٹ بال کے مقابلے 10فروری کو پنجاب کالج سرگودہا میں منعقد ہونگے،اس کے علاوہ اتھلیٹکس کے مقابلے 14فروری کو بورڈ کیمپس سرگودہامیں منعقدکروائے جائیں گے،ڈائریکٹر کالجز چوہدری سرفراز احمد گجر نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انٹر کالجیٹ سپورٹس پروگرام کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور مذکورہ کھیلوں میں حصہ لینے والے کالجز کی انٹری کی جارہی ہے۔