فوج اور رینجرز کے بغیر ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں جیت سکتے ،حمزہ شہباز

اداروں سے الجھنے کی سیاست سے سسٹم اور پاکستان کو نقصان پہنچے گا،اگرپاکستان کو نقصان پہنچا تو ہم خود کو کبھی معاف نہیں کر پائیں گے،ملکی ترقی کیلئے مسلم لیگ ن نے خوابوں کوشرمندہ تعبیرکیا،دہشتگردی پرکافی حدتک قابوپالیاہی'سیاست میں خدمت بھی ہوسکتی ہے ، مخالفین نے صرف طعنے دیئے اوراپنے صوبے میں کچھ نہیں کیا،جنگلابس کاطعنہ دینے والے بولتے رہیں،اب اورنج لائن بھی بنے گی' مصنوعی سیاست زیادہ دیرنہیں چل سکتی'زندگی میں اگر کبھی سوچ آئے کہ کیسے کامیابی حاصل کروں تو ماں باپ کو راضی کرو مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شر یف کا تقر یب سے خطاب

منگل 17 اکتوبر 2017 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شر یف نے کہا ہے کہ مصنوعی سیاست زیادہ دیرنہیں چل سکتی،ملکی ترقی کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت نے خوابوں کوشرمندہ تعبیرکیااوردہشتگردی پرکافی حدتک قابوپالیاہی'فوج اور رینجرز کے بغیر ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں جیت سکتے ، اداروں سے الجھنے کی سیاست سسٹم کو نقصان پہنچائے گی ،سسٹم کو نقصان پہنچا تو پاکستان کو نقصان پہنچے گا ،اگرپاکستان کو نقصان پہنچا تو ہم خود کو کبھی معاف نہیں کر پائیں گی' سیاست میں خدمت بھی ہوسکتی ہے ، مخالفین نے صرف طعنے دیئے اوراپنے صوبے میں کچھ نہیں کیا،جنگلابس کاطعنہ دینے والے بولتے رہیں،اب اورنج لائن بھی بنے گی'زندگی میں اگر کبھی سوچ آئے کہ کیسے کامیابی حاصل کروں تو ماں باپ کو راضی کرو۔

(جاری ہے)

وہ لاہور میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کر رہے تھے میاں حمزہ شہباز شر یف نے کہا کہ مجھے خوشی والد کے وزیر اعلی بننے کی نہیں لوگوں کے لئے بنائے ہوئے اسپتال کی خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چھ مہینے اڈیالہ جیل میں رہا وہاں کی تنہائی کو میں نے محسوس کیا' مجھے ایک جنرل نے بلایا اور کہا کہ مجھے پرویز مشرف نے کہا تھا کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت لائو مگر8 سال میں کوئی ثبوت نہ لا سکا اس نے کہا تمھارا باپ ایک دیانت دار آدمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے تین بار اپنے تایا کو وزارت عظمی کا حلف اٹھاتے دیکھا باپ کو تین بار حلف اٹھاتے دیکھا پر لیکن اڈیالہ جیل کا وقت نہیں بھولا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک پاکستانی اور سیاسی ورکر ہونے کے ناطے ایک پیغام دینا چاہتا ہوںاچھا انسان بنو دنیا کی کامیابیاں آپ کے قدم چومے گی پاکستان کا مستقبل تابناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے رینجرز نے پاکستان کے لئے قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سب ایک ہیں ۔