جس جماعت نے ملک کو سی پیک دیا وہی 2018میں جیتے گی، اگلا الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر ہو گا، ہوائی باتوں پر نہیں، ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرے

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو

منگل 17 اکتوبر 2017 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ جس جماعت نے ملک کو سی پیک دیا وہی 2018میں جیتے گی، اگلا الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر ہو گا، ہوائی باتوں پر نہیں، ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرے۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری پر نواز شریف واپس آ جائیں گے، ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرے، ہمیں وہ بات کرنی چاہیے جس میں پاکستان کا فائدہ ہو، جس جماعت نے ملک کو سی پیک دیا وہی 2018میں جیتے گی، اگلا الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر ہو گا، ہوائی باتوں پر نہیں۔