پاک افغان سرحد پرشدت پسندوں کے ٹھکانوں پرڈرون حملہ،5 ہلاک کردیے

امریکہ کا گزشتہ 24گھنٹوں میں یہ تیسراڈرون حملہ ،مجموعی طورپر31شدت پسند ہلاک اور 11زخمی ہوئے ، تمام ڈرون حملے افغانستان کے علاقے میں ہوئے ہیں۔پولیٹیکل حکام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 اکتوبر 2017 16:33

پاک افغان سرحد پرشدت پسندوں کے ٹھکانوں پرڈرون حملہ،5 ہلاک کردیے
کرم ایجنسی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اکتوبر2017ء ) : امریکا نے پاک افغان سرحد پرشدت پسندوں کے ٹھکانوں پرڈرون حملہ کردیا،ڈرون میزائل کے نتیجہ میں 5شدت پسند ہلاک کردیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا نے پاک افغان سرحد پر افغانی علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائیاں تیز کردی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکا نے پاک افغان سرحد پرافغان صوبے پکتیکا کے علاقے کمبل میں 2ڈرون میزائل داغ دیے ہیں۔ڈرون حملے میں 5شدت پسند ہلاک کردیے گئے ہیں۔ امریکا کی جانب سے گزشتہ 24گھنٹوں میں یہ تیسراڈرون حملہ ہے۔تین ڈروں حملوں میں مجموعی طورپر31شدت پسند ہلاک اور 11زخمی ہوگئے ہیں۔پولیٹیکل حکام کے مطابق تمام ڈرون حملے افغانستان کے علاقے میں ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :