سٹی صدر روڈ کے تاجروں کو سیکورٹی فراہم کی جائے ،انجمن تاجران

منگل 17 اکتوبر 2017 16:31

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) انجمن تاجران سٹی صدر روڈکے وفد نے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او خالد محمود کے ساتھ ملاقات کر کے انھیں سٹی صدر روڈ کے تاجروں کے تحفظات اور سیکورٹی کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد کی قیادت آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن جناح روڈ کے صدر ذوالفقار احمد کہوٹ، آئرن اینڈ سٹیل کے صدر شیخ عبدالعابد، الیکٹرک یونین کے صدر نجم پراچہ، مقصود احمد جنجوعہ اور عمران شامل تھے ۔

(جاری ہے)

ذولفقار احمد کہوٹ نے کہا کہ تاجروں کو تحفظ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پولیس کو اپناکردار ادا کرنا ہوگا ،اس حوالے سٹی صدر روڈ کے تمام تاجر پولیس سے مکمل تعاون کریںگے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی خالد محمود ستی نے وفد کو یقین دلایا کہ تھانہ سٹی پولیس تاجروں کی سیکورٹی کو بہتر بنانے میں اپناکر دار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام تاجر تجاوزات کے خاتمہ اور سیکورٹی کیلئے تعاون کو یقینی بنانے میں انتظامیہ اور پولیس سے تعاون کریں۔