گیس پریشر آج سے معمول کے مطابق بحال ہو جائے گا ،محکمہ سوئی گیس

منگل 17 اکتوبر 2017 16:31

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز راولپنڈی ریجن کے ڈپٹی چیف انجینئر سید محمد رضا نے کہاہے کہ شہر میں گیس پریشر میں کمی سردی یا گیس کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ آہدی گیس فیلڈ کی سالانہ مینٹی نینس کی وجہ سے گذشتہ چند یوم سے بعض علاقوں میں پریشر میں کمی واقع ہو ئی ہے جو کہ (آج)بدھ سے معمول کے مطابق بحال ہو جائے گا ۔

شہر بھر میں جاری حالیہ گیس پریشر میں کمی کی شکایات کے حوالے سے ڈپٹی چیف انجینئر سوئی ناردرن گیس راولپنڈی ریجن سید محمد رضا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ راولپنڈی شہر و گرد ونواح کے تقریباً4لاکھ صارفین کو گیس کی فراہمی کے لیے رنیال ،روات اور نوگزی سمیت تین فیڈر مصروف عمل ہیں تاھم حالیہ دنوں میں آہدی گیس فیلڈ کی سالانہ مینٹی نینس کی وجہ سے گیس کی سپلائی میں معمول سے کمی واقع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شہر کے بعض حصوں میں گیس پریشر میں کمی کی شکایات ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آہدی گیس فیلڈ سے رنیال اور روات فیڈرز کو گیس کی فراہمی میں کمی سے یہ شکایات سامنے آئی ہیں تاہم گیس فیلڈ کی دس روزہ مینٹی نینس کا کام بدھ تک مکمل ہوجائے گا جس کے بعد شہر بھر میں کسی بھی مقام پر پریشر میں کمی کی شکایت نہیں رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :