کاشتکار ٹنل فارمنگ سے اپنے منافع میں اضافہ کر سکتے ہیں ،محکمہ زراعت پنجاب

منگل 17 اکتوبر 2017 16:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹنل میںڈرپ آبپاشی کے ذریعے کاشت کی گئی سبزیاں کاشتکاروں کے لیے منافع بخش کاروبار ثابت ہو رہی ہیں۔ ٹنل کاشتہ غیر موسمی سبزیاں مارکیٹ میں اچھی قیمت پر فروخت ہو رہی ہیں جس سے صوبہ پنجاب کے کاشتکاراپنی سبزیات کی بہترین قیمت وصول کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ڈرپ آبپاشی سے کاشتہ سبزیوں کو زرعی مداخل (کھاد، پانی وغیرہ) براہِ راست فصل کی جڑوں میں مہیا کیا جاتا ہے جس سے زرعی مداخل پر آنے والی لاگت میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔ ڈرپ آبپاشی کے ذریعے ٹنل میں غیر موسمی سبزیوں کی کاشت سے پانی اور کھاد کی بچت کے علاوہ پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے اور پودوں کی بیماریوں کی افزائش میں نمایاں کمی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ایسے کاشتکار جنہوں نے روایتی فصلوں اور طریقہ کاشت کو ترک کر کے جدید طریقہ کاشتکاری (ڈرپ آبپاشی و ٹنل فارمنگ)کو اپنایا وہ دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کو خوشحال بنانے اور منافع بخش زراعت کے فروغ کیلئے جدید طریقہ کاشتکاری پر توجہ دے رہی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ڈرپ آبپاشی(60فیصد)، ٹنل(50فیصد) اور سولر سسٹم پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :