پنجاب میں آلو کی پیداوار 4 ملین ٹن سالانہ ہے،سیکرٹری زراعت

منگل 17 اکتوبر 2017 16:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ آلوکثیر زرمبادلہ کمانے کے حصول کا ذریعہ ہے،آلو کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے حکومت پنجاب متعدد اقدامات اٹھارہی ہے۔

(جاری ہے)

آلو کی منافع بخش کاشت کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت نے کہا کہ آلو چاول،مکئی،اور گندم کے بعد چوتھی اہم ترین غذائی فصل ہے، پنجاب میں آلو کی کل پیداوار تقریباً 4 ملین ٹن ہے، رقبہ اور پیداوار کے لحاظ سے پاکستان میں پنجاب پہلے اور خیبرپختونخواہ دوسرے نمبرپر ہے۔

انہوںنے کہاکہ آلو کی برآمد کے پروگرام کو باقاعدہ اور منظم بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،زرعی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے حکومت تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے، جدید مشینی زراعت کے فروغ کیلئے 2.50کروڑ روپے فی سنٹر اور کم سے کم 1کروڑ روپے فی سنٹر دئے جائیں گے،2.25 ارب روپے کی خطیر رقم سے جدید نظام آبپاشی کو ترویج دی جارہی ہے۔زرعی شعبے کا گروتھ ریٹ 0.27 فیصد سے بڑھ کر3.46فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :