چھرا مار ملزم وسیم بھی خواتین حملوں میں ملوث نہیں،ڈی آئی جی سلطان خواجہ

منگل 17 اکتوبر 2017 16:26

چھرا مار ملزم وسیم بھی خواتین حملوں میں ملوث نہیں،ڈی آئی جی سلطان خواجہ
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17اکتوبر2017ء ):ڈی جی آئی سلطان خواجہ نے کہا ہے کہ شبے کے الزام میں ملزم وسیم کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا تھا لیکن ملزم وسیم بھی ان حملوں میں ملوث نہیں ہے ،نا معلوم شخص کراچی کے علاقے گلستان جو ہر میں 25ستمبر سے خواتین پر تیز دھار آلے سے حملہ کر کے زخمی کر رہا تھا اور یہ 15سے زاہد خواتین کو زخمی کر چکا ہے لیکن پولیس کی تمام کارروائیاں نا کام جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی سلطان خواجہ نے کہا ہے کہ ملزم وسیم کے زیر استعمال 16سموں کا ڈیٹا لیا گیا اور ایک بھی سم سے کراچی میں کال نہیں کی گئی اور نا ہی وصول ہوئی۔