قائمقام وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ نثارخان کی جانب سے اقرباء پروری کی بدترین مثال،گڈ گورنس اور میرٹ کاجنازہ نکال دیا،اپنے قریبی عزیز ایڈھاک ڈاکٹر کو تعینات کر کے ایک مستقل ڈاکٹر کو ضلع بدر کرنے کا انکشاف
منگل 17 اکتوبر 2017 16:10
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق قائمقام وزیر اعظم راجہ نثار خان نے گڈ گورنس کے دعوے کو غلط ثابت کرتے ہوئے ایک مستقل ڈاکٹر کا تبادلہ پلندری کر دیا جبکہ اس کی جگہ ایک ایڈھاک ڈاکٹر کو جو راجہ نثار خان کے قریبی عزیز ہیں ان کو تعینات کر دیا ہے جس سے مسلم لیگ(ن) کی آزاد کشمیر میں قائم حکومت کی گڈ گورنس کا اندازہ بخوبی کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی قابل اور سینئر ڈاکٹرکو ذاتی پسندو ناپسند کی بھینٹ چڑھایا جاتا رہا ہے اور رپورٹس ک باوجود کوئی توجہ نہیں دی گئی ،اس سے قبل بھی کئی سینئر ڈاکٹر زکو اسی طرح ادھر ادھر کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ اپنے چہیتوں کو نوازا گیا ہے جس سے انصاف کی دھجیاں اڑانے کا ایک مظاہرہ دیکھا جا سکتا ہے۔کوٹلی میں اس سے قبل کبھی بھی مقامی ڈی ایچ او یا ایم ایس نہیں لگایا جا تا،راولاکوٹ،ہجیرہ،عباس پور،میرپور سے ایم ایس لگانے کا آج تک کیا مقاصد ہیں کوئی معلوم نہیں ۔ ناتجربہ کار اور اپنوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے اداروں کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور اصلاح احوال کے دعوے کرنے والوں کی قلعی کھل کر سامنے آ جاتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.