یوٹیلٹی سٹور کی کوٹلی میں نئی برانچ کی اوپنگ کر دی گئی

منگل 17 اکتوبر 2017 16:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء)یوٹیلٹی سٹور کی کوٹلی میں نئی برانچ کی اوپنگ کر دی گئی عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کے لیے کوشش کر رہے ہیں برانچ انچارج کی بریفنگ تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹور کی نئی برانچ جنرل پوسٹ آفس کے سامنے عوام کی سہولت کے لیے اوپن کردی گئی انچارج برانچ محمد شبیر کے مطابق کوٹلی میں پہلے سے قائم شدہ یوٹیلٹی سٹور ناکافی تھا گورنمٹ نے عوام کے سہولت کے لیے اس برانچ کو اوپن کیا ہے جہاں ضروریات زندگی کی تمام اشیاء مناسب قیمت پر دستیاب ہو گی