کوہالہ ، سراں ہائیڈرل ، پاور پراجیکٹ کا معاہدہ کے بغیر کسی صورت تعمیر کی اجازت نہیں دیں گے ‘مسلم کانفرنس

منگل 17 اکتوبر 2017 16:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) کوہالہ ، سراں ہائیڈرل ، پاور پراجیکٹ کا معاہدہ کے بغیر کسی صورت تعمیر کی اجازت نہیں دیں گے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس یوسی چھتر کاس کے سیکرٹری جنرل سردار صفید خان عباسی ، نائب صدر ، مظفرآباد ڈویژن غلام مصطفی عباسی و عوام علاقہ شاہدرہ ، برسالہ ، برھان ، چورے ، دانگلی ، پبل برسالہ ، 5 میل ، بھروڑہ ، چہلیاری ، بلند کوٹ ، دھاوی ، بگوٹہ ، بٹنگی کے عوام کامشترکہ فیصلہ محکمہ واپڈا سفید ہاتھی ہے حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ معاہدہ کے بغیر کام کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے ۔

عمائدین علاقہ نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ کا معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے آج مظفرآباد ، شہر کے عوام کو نالہ لئی جیسی گندگی کے ماحول میں زندگی گزارنی پڑھے گی ۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کے حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے مظفرآباد کے شہری رو رہے ہیں ان تمام غلطیوں کے ذمہ دار مظفرآباد ڈویژن کے سیاستدان ہیں جنہوں نے عوام کو اندھیروں میں رکھا اور آج جب پراجیکٹ مکمل ہو چکا ہے تب ان کو واٹر سپلائی ماحولیاتی آلودگی نظر آئی جب پراجیکٹ شروع ہوئے تو تب بھی یہ سیاستدان یہاں پر ہی موجود تھے اس وقت انہوں نے واپڈا کمپنی کے ساتھ تحریر معاہدہ کیوں نہیں کیا ۔

ماحولیاتی الودگی کے معاہدہ اور حکومت سے پراجیکٹ معاہدہ کر ئے باصورت دیگر عوام اپنی جانیں دے دیں گے پراجیکٹ پر بغیر معاہدہ کسی کو ایک اینٹ بھی نہیں لگانے دیں گے ۔