فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن، اسلام آباد کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے سال 2017ء رواں ماہ 24 اکتوبر سے شروع ہوں گے

منگل 17 اکتوبر 2017 16:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن، اسلام آباد کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے سال 2017ء رواں ماہ 24 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام امیدواروں کی رول نمبر سلپس ان کے داخلہ فارمز میں دیئے گئے پتہ جات پر روانہ کر دی گئی ہیں۔ وہ امیدواران جنہیں ابھی تک رول نمبر سلپس نہیں ملیں وہ اپنی رول نمبر سلپ فیڈرل بورڈ کی ویب سائیٹ www.fbise.edu.pk سے ڈائون لوڈ کریں یا فوری طور پر بورڈ سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :