پہلا شیخ امجد رشید گولڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ شمع کلب نے کامیابی حاصل کرلی

منگل 17 اکتوبر 2017 16:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) پہلا شیخ امجد رشید گولڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسلامیہ سٹارز کلب نے رچرڈکو اور شمع کلب نے سرحد جمخانہ کو شکست دیدی ، جمخانہ گرائونڈ پر جاری ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں رچرڈ کلب نے ٹاس جیت کر اسلامیہ سٹارز کلب کو بیٹنگ کی دعوت دی اسلامیہ سٹارز کلب نے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے صفدر 65 ، ناظم 24 اور یوسف نے 16 رنزبنائے رچرڈ کلب کی طرف سے واجد نے تین رحمت نے دو اور ارشد نے دو وکٹیں حاصل کی ۔

جواب میں رچرڈ کلب نے مقرررہ ا وورز میں 171 رنز بناکر آل آئوٹ ہوگئی ، واجد نے 54 ، قاسم نے 40 اور عادل نے 26 رنز بنائے ، اسلامیہ سٹارز کلب کی طرف سے زیارت گل اور فہیم نے تین تین صفدر اور علی نے دو دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں شمع کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 185 رنز بنائے جس میں رفعت الله نے 89 ، اسد الله نے 45 اور رشید خان نے 18 رنز بنائے سرحد جمخانہ کی طرف سے امیر تیمور نے دو ، ثاقب منور نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا جواب میں سرحد جمخانہ کی ٹیم 80 رنز پر ڈھیر ہوگئی عادل جہانگیر نے 32 ،عطاء الله نے 31 رنز بنائے شمع کلب کی طرف سے محمد ہارون ، رفعت الله، حماد الحسن اور اعجاز نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :