محکمہ کھیل وامور نوجوانان خیبرپختونخوا کے زیراہتمام

نیشنل یوتھ کارنیوال میگا چیلنج 2017 ، انجینئر نگ یونیورسٹی پشاورمیںٹرائلز کا آغازکردیا گیا

منگل 17 اکتوبر 2017 16:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) محکمہ کھیل وامور نوجوانان خیبرپختونخوا کے زیراہتمام نیشنل یوتھ کارنیوال میگا چیلنج 2017 کے سلسلے میں خیبرپختونخوا کے مختلف تعلیمی اداروں میں ٹرائلز بھرپور انداز سے جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ روزانجینئر یونیورسٹی اینڈ ٹیکنالوجی پشاور، فاسٹ یونیورسٹی ، شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی ، کسٹ یونیورسٹی کوہاٹ، مانسہرہ یونیورسٹی ،کرک اور چترال کے مختلف اداروں میں ٹرائلز کا انعقاد کیاگیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلباء وطالبات نے 26 مختلف مقابلوں میں حصہ لیا ، جن میں کنسول گیمنگ (فیفا2017 ) شطرنج ، پیٹنگ، خطاطی، ڈرامہ ، بیت بازی، کوئز مقابلہ، ڈرامہ ، قراء ت ، بیت بازی ، بزنس پلان ، سپورٹس فوٹو گرافی، ثقافتی رقص، موسیقی بینڈ، اردو گانا، انگریزی گانا،پشتو گاناسمیت مختلف ایونٹس شامل ہیں ، ڈائریکٹرجنرل یوتھ آفیئر اسفندیار خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کھیل امورنوجوانان خیبرپختونخوا کے زیراہتمام اور لیزان کارپوریشن کے تعاون سے نیشنل یوتھ کارنیوال 2017 کیلئے خیبرپختونخوا کی2500 سے زائد طلباء وطالبات 210 مختلف تعلیمی اداروں میں جن میں 29 سرکاری ، 9 پوائیویٹ یونیورسٹیز ، 105 کالجز ، دس مدارس شامل ہیں میں ٹرائلز مختلف شیڈولز میں منعقد ہونگے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اوپن ٹرائلز میں بھی نوجوان اپنی رجسٹریشن ہماری ویب سائٹ کرذریعے کرسکتے ہیں ۔ ڈائریکٹرجنرل یوتھ اسفندیار خٹک نے کہا کہ نیشنل یوتھ کارنیوال کے پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا کے ساتوں ریجن میں مختلف تعلیمی اداروں میں ٹرائلز منعقد ہورہے ہیں جس کے فاتح نوجوان دوسرے مرحلے کیلئے خیبرپختونخوا کے سطح پر انٹر ریجنل مقابلوں میں شرکت کرینگے جبکہ صوبے کے فاتح نوجوان دسمبر کے مہینے پشاور میں منعقدہ نیشنل یوتھ کارنیوال میگا چیلنج 2017 میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے جس میں ملک بھر سے مختلف یونیورسٹیز کے طلباء وطالبات شرکت کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہمیشہ یوتھ کو مکمل سپورٹ کیاہے اور اس نیشنل یوتھ کارنیوال کا مقصد بھی نوجوانوں کے پوشیدہ ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے ، انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سوات یونیورسٹی، باچا خان یونیورسٹی چارسدہ، خواتین یونیورسٹی مردان، عبداللہ خان یونیورسٹی مردان، ہزارہ یونیورسٹی، سوات یونیورسٹی،ملاکنڈ یونیورسٹی، اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور، چترال میں تعلیمی اداروں، گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں پہلے ٹرائلز مکمل ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :