پشاور،مختلف کالجوں کے طلباء کااحتجاج،

اساتذہ ہمارے مستقبل سے کھیلنا بندکریں،طلباء

منگل 17 اکتوبر 2017 16:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) پشاورمیں کالجوں کے طلبااپنے مستقبل کو بچانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔تعلیمی ایمرجنسی کے دعویدار غریب عوام سے پڑھنے کا حق بھی چین رہے ہیں۔تبدیلی سرکار اور اساتذہ ہمارے مستقبل سے کھیلنا بند کریں،تعلیمی ادروں میں جلد سے جلد تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جائے۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب کے باہر گورنمنٹ کالج کے طلبانے صوبائی حکومت اور اساتذہ کا کلاسوں سے بائیکاٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،،مظاہرے میں کثیرتعدادطلبانے شرکت کی ،طلبا کا کہنا تھا کہ تعلیمی ایمرجنسی کے دعویداروں نے غریب عوام سے پڑھنے کا حق چین رہے ہیںمظاہرے میں شریک طلبانے اپنے حق میں جبکہ صوبائی حکومت اور اساتذہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور دھمکی دی کے تعلیمی ادروں میں جلد سے جلد تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جائے بصورت دیگر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :