اداروں سے الجھنے ،ٹکراؤ کی سیاست سسٹم کو نقصان پہنچائیگی،
سب کو ملکر مسائل حل کرنا ہیں‘حمزہ شہباز
منگل 17 اکتوبر 2017 16:28
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے ، دہشت گردی پر قابو پانے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے سمیت اہم قومی مسائل کا حل جمہوریت کا ثمر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ باتوں سے محل نہیں بنتے اس کے لئے سولہ سولہ گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے ،قوم کے دلوں میں گھر کرنا پڑتا ہے ، پالیسیوں کا تسلسل ہی اصل کامیابی ہے ، ہمیں سب کو ساتھ لے کر خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرنا چاہیے جو اصل عبادت ہی-حمزہ شہباز نے کہا کہ مصنوعی پن سیاست میں زیادہ دیر نہیں چل سکتا ، اللہ تعالی اپنے کرم سے نوازے تو مزید جھک جانا چاہیے - نوجوان نسل ہی پاکستان کا اصل مستقبل ہے اور قوم کے ان معماروں کو پاکستان کے محفوظ اور شاندار مستقبل کا فیصلہ کرنا ہی- جادو کی چھڑی سے نہیں محنت سے کام ہوتا ہے اور الحمدللہ پنجاب میں بجلی کی پیداوار اور دیگر منصوبوں میں جس تیزی کے ساتھ کام ہوا ہے اس کی چین نے بھی تعریف کی ہے جبکہ پنجاب کو جنگلہ بس کا طعنہ دینے والے پشاور میں پانچ برسوں میں میٹروبس پر کام بھی شروع نہیں کرسکی-لاہور ، اسلام آباد اور ملتان میں میٹرو بس سروس کے بعد انشاء اللہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین بھی چلے گی اور نیا دور شروع ہوگا- حمزہ شہباز نے کہا کہ کرسی آنی جانی چیز ہے لوگوں کے دلوں میں عزت ہمیشہ رہتی ہی- انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی نے پاکستان کو بری طرح متاثر کیا تھا لیکن آج اس ناسور پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہی-پنجاب کے تعلیمی شعبے کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت لاکھوں طلبا وطالبات مستفید ہورہے ہیں جبکہ دانش سکولوں کے ذریعے معاشرتی تفاوت کے خلاف بھی کام کیا جارہا ہے اور غریب آدمی کا بچہ بھی ایچیسن کی طرز پر تعلیم حاصل کرتا ہی- انہوں نے پنجاب بھر کے سکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیوں میں حسن قرات اور نعت خوانی کے مقابلوں کو سراہتے ہوئے اسے ایک احسن اقدام قرار دیا جس سے بچوں کی ذہنی و روحانی نشوونما میں مدد ملتی ہے اور ان میں لیڈر شپ کی خصوصیات ابھر کر سامنے آتی ہی- انہوں نے کیش انعامات حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دی اور ان میں انعامات تقسیم کئی-صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کسی سے پیچھے نہیں اگر ہم ڈسپلن اور محنت کا عزم کرلیں تو آج بھی دنیا میں لوہا منوا سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.