مناواں ،شادی میں ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج ،

سہیل شوکت بٹ کے بھائی بھی نامزد

منگل 17 اکتوبر 2017 16:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) مناواں کے علاقے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے میں سہیل شوکت بٹ کے بھائی ذوہیب شوکت بھی نامزد ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مناواں پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ،پولیس کی مدعیت میں 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس میں سہیل شوکت بٹ کے بھائی ذوہیب شوکت بھی نامزد ہیں ۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں بابر ، یونس ، اظہر ، غلام مرتضی اور وحید شامل ہیں۔فائرنگ کرنے والے پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :